تازہ ترین
latest

728x90

header-ad

468x60

header-ad

سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ نفیسہ شاہ

 



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عملی طور پر دو پاکستان بنا دئیے ہیں جس میں دو قانون ہیں ایک قانون عام شہریوںکے لئے ہے اور دوسرا قانون عمران خان اینڈ کمپنی کے لئے ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا قانون کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کئے

یہ کیسا نیا پاکستان بنایا گیا ہے جہاں ایک شخص کے لئے امیر اور غریبوں کے لئے الگ قانون ہیں۔ جو چیز غریبوں کے لئے غیرقانونی ہے وہ عمران خان کے لئے کیسے قانونی بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان نے ہزاروں درختوں کی کٹائی کرکے قانون شکنی کی۔ اس پر قانون کیوں خاموش ہے؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئی ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے شخص نے لاکھوں افراد سے سرچھپانے کی چھت چھین لی ہے۔

« پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ »

کوئی تبصرے نہیں