اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ جبکہ بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی یہ تیسری سالگرہ ہے۔ پارٹی کارکنان کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں عمران خان کی سالگرہ کی تقریبات ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ پر ملک بھر میں ان کے
کارکنان اور پارٹی رہنما کیک کاٹیںگے،اس کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور “ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے” بھی ٹاپ ٹرینڈز بن چکے ہیں۔ٹویٹر پر صارفین وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دیں اور کہا ہے کہ اللہ آپکو ملک کو معاشی بحران، اندرونی خطرات اور غربت سے پاک کرنے کا مشن کامیاب کرے۔براہ کرم پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لئے جدوجہد جاری کریں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے 2002 کی الیکشن مہم کی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں